پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار حکومت کی شراب بندی اور ریاست کو شراب سے مکمل طور
پر نجات دلانے کے لئے بیداری پھیلانے کے مقصد سے 21 جنوری کو بننے والی
انسانی زنجیر میں اسکول کے بچوں کو شامل کرنے کے ساتھ ہی نیشنل ہائی ویز پر
ٹریفک میں گھنٹوں رکاوٹ پیدا ہونے سے عام لوگوں خاص طور پر بیمارافراد کو
ہونے والی پریشانیوں کے سلسلے میں وضاحت دینے کے لئے کل ریاست کے داخلہ
سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کو طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس ہیمنت گپتا اور جسٹس دنیش کمار سنگھ کی بینچ
نے پرنسپل سکریٹری انجنی کمار اور پولیس ڈائریکٹر جنرل پی کے. ٹھاکر کو
انفرادی طور پر بینچ کے سامنے حاضر ہو کر انسانی زنجیر میں اسکول کے بچوں
کو شامل کرنے کے حکومت کے حکم کے بارے میں وضاحت دینے کی ہدایت دی ہے۔بینچ نے 21 جنوری کو بہار میں قومی شاہراہوں پر پانچ گھنٹے تک ٹریفک ٹھپ
کرنے کے پرنسپل سکریٹری کے حکم پر بھی سخت اعتراض کیا اور کہا، اپنی
ہدایات پر انسانی زنجیر بنانے کے دوران ٹریفک میں خلل ڈالنے سے عام لوگوں
خاص طور پر بیمار لوگوں کو کافی پریشانیوں برداشت کرنی ہوں گی . "وہیں،
ریاستی حکومت کی جانب سے پرنسپل ایڈیشنل اٹارنی جنرللت کشور نے بینچ کو
بتایا کہ انسانی زنجیر میں اسکول کے بچوں کو شامل کیا جانا رضاکارانہ ہے۔